دمشق،16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کے نو منتخب صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی تو وہ شامی حکومت کے طبعی حلیف ہوں گے۔ شامی صدر نے یہ بات پرتگال کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ایسا نظر آتا ہے کہ بشار الاسد کی جانب سے یہ کوشش ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ اور ہمدردی حاصل کرنے کے سلسلے میں ہے۔شامی حکومت کے میڈیا میں انٹرویو کے ترجمے کے مطابق بشار بشار نے واضح کیا کہ اگر امریکا کے نو منتخب صدر ان عناصر کے خلاف لڑیں گے جن کو شامی صدر نے دہشت گرد قرار دیا.. تو ٹرمپ شامی حکومت کے ساتھ ساتھ روسیوں اور ایرانیوں کے بھی طبعی حلیف ہوں گے۔